قائمقام وزیر کی پاکستانی سفیر

افغان قائمقام وزیر کی پاکستانی سفیر سے ملاقات، بارڈر بندش پر تحفظات کا اظہار

ویب ڈیسک: افغانستان کے قائمقام وزیر کی پاکستانی سفیر سے ملاقات کابل میں ہوئی، اس دوران طورخم بارڈر بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان وزارت مہاجرین و وطن واپسی کے بیان کے مطابق مولوی عبد الکبیر نے پاکستان کا افغان مہاجرین کی کئی دہائیوں تک میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا، تاہم اس موقع پر انہوں نے مہاجرین کی جبری بے دخلی اور مقررہ سخت ڈیڈ لائن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مرحلہ وار واپسی پر زور دیا۔
پاکستانی سفیر سے ملاقات میں وزیر نے تورخم سرحد کی بندش پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں اطراف کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اس لئے اسے دوبارہ کھولا جانا چاہیے۔
پاکستانی سفیر عبید الرحمان نظامانی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل افغانستان سے جڑا ہے، جبکہ پاکستان افغان حکومت سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان خدشات کو مرکزی حکومت تک پہنچائیں گے۔ یاد رہے افغانستان کے قائمقام وزیر کی پاکستانی سفیر سے ملاقات کابل میں ہوئی، اس دوران طورخم بارڈر بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عدالتی اصلاحات کا مقصد سائلین کو بروقت انصاف دینا ہے،چیف جسٹس