سرکاری افسران کے اثاثے

آئی ایم ایف کی شرط:سرکاری افسران کےاثاثےظاہرکرنےکیلئےپورٹل لانچ کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق اس حوالے سے وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے ایک مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے جو عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرایا جائے گا، جس پر تمام افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔
حکومت نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں وزیراعظم آفس معاونت کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بجلی اور گیس ٹیرف، گردشی قرضہ اور نیشنل اکانٹس سمیت مختلف امور پر مذاکرات جاری ہیں۔
اس ضمن میں کہا گیا کہ سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے مسودے پر مزید مذاکرات ہوں گے اور آئی ایم ایف کو حتمی ڈرافٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج، یورپ، ایشیا اور افریقہ میں دکھائی دیگا