شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ

امریکہ نے داعش دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کودیدیا

ویب ڈیسک: امریکہ نے داعش دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو دے دیا، دہشتگردی کے خلاف امریکہ اور پاکستان کے تعلقات بہت اہم ہیں، امریکہ اس تعاون پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہے۔ یہ باتیں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کیا.
انہوں نے کہا کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے، دہشتگردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہت اہم ہیں، امریکہ نے دہشتگرد کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا ، جبکہ اس وقت انصاف کیلئے شریف اللہ کو امریکہ منتقل کیا گیا ہے، شریف اللہ کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ 13 امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار یہ داعش دہشتگرد ہے.
واشنگٹن میں‌ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا کو بتایا کہ جو بائیڈن نے افغانستان سے انخلا کے ناقص انتظامات کئے، جبکہ روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاک افغان سرحد سے داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری اس بات کی مظہر ہے کہ انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاکستان اور امریکہ کا تعاون انتہائی اہم ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے بتایا کہ ملزم اس وقت حراست میں ہے، جہاں تک پاکستان سے امریکہ کے تعلقات کی نوعیت کا تعلق ہے تو یہ ہمارا مشترکہ مفاد ہے کہ دہشت گردی کیخلاف لڑیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: دھماکے میں شہید ہونے والے مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی