شاہراہ قراقرم پر گاڑی کو حادثہ

شاہراہ قراقرم پر گاڑی کو حادثہ ،3مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک: شاہراہ قراقرم پر گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گاڑی دریائے سندھ میں جا گری، جس سے 3مزدور جاں بحق ہو گئے۔ یہ حادثہ شاہراہ قراقرم پر کوہستان چوچنگ کے مقام پر پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں نجی کمپنی کے تین مزدور جاں بحق ہو گئے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کے مزدور کام کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے، کہ اس دوران شاہراہ قراقرم پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سندھ میں جا گری۔
گاڑی دریائے سندھ میں گرنے سے 3مزدور جاں بحق ہو گئے، ان جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت عطاء اللہ، محمد ایاز اور ظہور حسین کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ لاشیں دریائے سندھ سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، اور اس حادثے کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے ان نعشوں کو اپنے آبائی علاقوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے شاہراہ قراقرم پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گاڑی دریائے سندھ میں جا گری، جس سے 3مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ یہ حادثہ کوہستان چوچنگ کے مقام پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے بلاول کو کینال معاملے پر متفقہ فیصلہ کی یقین دہانی کرا دی، ثنااللہ