ویب ڈیسک: سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ یمن میں بگڑتی صورتحال باعث تشویش ہے، یمن تنازع سنگین انسانی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران جنم دے رہا ہے۔
اجلاس میں پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کویمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، یمن تنازع سنگین انسانی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران جنم دے رہاہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ یمن میں ایک کروڑ سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، اس لحاظ سے دیکھا جائے تو یمن کو فی الوقت 1 اعشاریہ 95 کروڑ افرادکو فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے زور دیا کہ فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، جبکہ اس کے علاوہ غزہ میں مستقل جنگ بندی سے خطے میں استحکام کو فروغ ملے گا۔
