ونڈسر کاسل میں افطار پارٹی

برطانیہ کے ونڈسر کاسل میں افطار پارٹی کا اہتمام

ویب ڈیسک: ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار برطانیہ کے ونڈسر کاسل میں افطار پارٹی کا اہتمام، اور اس موقع پر اذان کی صدا بھی بلند ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس کی شاہی رہائش گاہ ونڈسر کاسل میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ، اور اس کے ساتھ ہی برطانیہ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ونڈسر محل کی ایک ہزار سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افطار کا اہتمام کیا گیا اور کاسل میں اذان کی صدا بھی بلند ہوئی۔ افطار کا اہتمام مختلف ممالک کے سربراہوں اور شاہی ضیافتوں کیلئے مخصوص سینٹ جارجز ہال میں کیا گیا، جس میں مسلم اور مقامی کمیونٹی کے ساڑھے تین سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔
افطار کے وقت روزے داروں کو کھجوریں پیش کی گئیں اور خصوصی دعا بھی کی گئی جس کے بعد کھانا بھی دیا گیا۔ افطار کا مقصد غیر مسلموں کو اسلام اور رمضان سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ منتظمین کا کہنا تھاکہ کنگ چارلس کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کی جانے والی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، دہشتگردوں کے عارضی ٹھکانے تباہ