ویب ڈیسک: فرانسیسی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون کے روس سے متعلق بیان پر روسی صدر پیوٹن نے تاریخ یاد دلادی۔ پیوٹن نے کہا کہ نپولین کی روس کیخلاف مہم کا انجام بھول گئے، یوکرین تنازع میں امن کا انتخاب روس کیلئے موزوں ہونا چاہئے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ یہ بھول گئے ہیں کہ نپولین کی روس کے خلاف مہم کا انجام کیا ہوا تھا، یہاں اب بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو نپولین کے دور میں واپس جانا چاہتے ہیں۔
پیوٹن نے بتایا کہ یوکرین تنازع میں امن کا انتخاب روس کیلئے موزوں ہونا چاہئے، امن اور سلامتی کی شرائط پر روس کے لیے مستحکم پیش رفت کی ضرورت ہے، اور ایسے امن کا انتخاب کرنا ہے جو روس کی سلامتی کا ضامن ہو۔ گزشتہ روز فرانسیسی صدر نے ایک بیان میں روس کو فرانس اور یورپ کے لیے خطرہ قرار دیا تھا، اور کہا تھا کہ روس یوکرین امن معاہدےکی صورت میں یورپی فوج یوکرین بھیجی جاسکتی ہے۔
یاد رہے پیوٹن کی بتائی ہوئی تاریخ کے پیش نظر 1812 میں نپولین نے روس پر چڑھائی کی تھی، جس کا انجام بلآخر نپولین کی فوج کی پسپائی کی صورت میں سامنے آیا اور اسے اس جنگ میں بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
