5ca2ce07d7eda

پاکستان کاکرنٹ اکاوَنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا- اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کاکرنٹ اکاوَنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا،مئی میں کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ ایک کروڑ30لاکھ ڈالرسرپلس رہا،اپریل 2020میں 53کروڑڈالرکاکرنٹ اکاونٹ خسارہ تھا.

رپورٹ کے مطابق مئی2019میں کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ ایک ارب 4لاکھ ڈالرتھا،یہ دوسرامہینہ ہےجس میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس رہا،اکتوبر2019 میں کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ 7 کروڑڈالرسرپلس رہاتھا،رواں مالی سال 11 ماہ میں کرنٹ اکاوَنٹ خسارےمیں 74 فیصدکمی ہوئی.

مزید پڑھیں:  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار

اسٹیٹ بینک کے مطابق 11ماہ میں کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ 12.45 ارب ڈالرسے گھٹ کر3.3 ارب ڈالررہا،11ماہ میں درآمدات 19 فیصد گھٹ کر 38.87 ارب ڈالررہ گیا،11ماہ میں برآمدات 7 فیصدکمی سے 20.9 ارب ڈالررہی،11ماہ میں ترسیلات زر3 فیصد اضافےسے 20.65 ارب ڈالررہے.

مزید پڑھیں:  بشام حملہ:چینی سفارتخانے کا ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ