ایم پاکس کے مزید دو کیسز

ایم پاکس کے مزید دو کیسز خیبرپختونخوا میں سامنے آگئے

ویب ڈیسک: ایم پاکس کے مزید دو کیسز خیبرپختونخوا میں سامنے آگئے، محکمہ صحت کے مطابق متاثر ہونے والوں میں ایک 42 سالہ اور ایک 20 سالہ نوجوان ہے، دونوں مریضوں کا تعلق پشاور سے ہے، جبکہ 20 سالہ نوجوان کا کیس مقامی ہے۔
مشیر برائے صحت احتشام علی نے بتایا ہے کہ 42 سالہ متاثرہ شخص گزشتہ سال سعودی عرب سے آیا تھا، متاثر ہونے والے دونوں مریضوں کو گھر پر ہی ائیسولیٹ کیا گیا ہے، دونوں مریض خیبر ٹیچنگ ہسپتال علاج کےلئے گئے تھے، جہاں شک کی بنیاد پر ٹیسٹ گئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ آج دونوں مریضوں میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی، دونوں متاثرہ مریضوں کے گھروں میں کسی بھی فرد میں علامات موجود نہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی کی قیمتیں : شوگر ملز اور حکومت کے مالک ایک ہی ہیں، بیرسٹر محمد علی سیف