e582d5ef0cc5c00673da04bbcb6a0bd3 XL

وزیر اعظم عمران خان سے نور الحق قادری کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے ضم شدہ ممبران کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے انضمام شدہ  اضلاع (سابقہ قبائلی علاقہ جات ) سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی سربراہی میں ملاقات کی گئی، ممبران میں گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان اور محمد اقبال خان شامل تھے، ملاقات میں انضمام شدہ اضلاع میں عوامی فلاحی وترقیاتی امور، کورونا وبا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات اور سماجی و اقتصادی ترقی کے حوالے سے روڈمیپ پر پیشرفت کے امور پر گفتگو کی گئی،

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا4اپریل کو ذوالفقار بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی

وزیراعظم نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انضمام شدہ اضلاع کے لئے ترقیاتی فنڈز کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے ،وزیر اعظم کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں  تکمیل کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وفد نے انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی  اور کاوشوں پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط باعث تشویش ہے، بار کونسل