facebook post image 1589643736

پاکستان میں بھارت دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے- دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت نے بے گناہ لوگوں کو مارنے کے لئے دہشت گروپوں کو تربیت، مالی اور مادی امداد کی فراہمی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دی ہے۔

اسلام آباد پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ہمسایہ ملک میں طویل تنازع کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست کے تحت گزشتہ برس چار بھارتی شہریوں کو نامزد کیا تھا کیونکہ وہ پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار سمیت دہشتگرد گروپوں کی مالی، تکنیکی اور مادی امداد کی فراہمی کے ذریعے دہشت گردوں کو منظم کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی
مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی دہشتگردوں میں ونو مادہو ڈونگرا، اجے مستری، گوبیندا پٹ نائیک اور آنگرا آپاجی ہیں۔ بھارتی دہشتگرد پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی مالی اعانت، انتظام اور کفالت میں ملوث ہیں۔