ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو جوہری پروگرام پر مذاکرات کی پیشکش

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری پروگرام پر مذاکرات کی پیشکش کردی ۔
اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ایرانی قیادت کو خط لکھا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے خط میں ایرانی قیادت سے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہیں گے کیونکہ یہ ایران کے لیے بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس کا متبادل یہ ہے کہ پھر ہمیں کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ ہم ایک اور جوہری بم نہیں بننے دے سکتے۔
ٹرمپ نے خط میں لکھا کہ ایران سے دو طرح سے نمٹا جاسکتا ہے، ایک راستہ تو عسکری ہے اور دوسرا یہ کہ معاہدہ کیا جائے، میں معاہدہ کرنا چاہوں گا کیونکہ میں ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔
امریکی صدر کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں ممکنہ طور پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مخاطب کیا گیا ہے تاہم وائٹ ہائوس نے اس سلسلے میں اب تک وضاحت نہیں کی۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ کی اس پیشکش پر ایرانی حکام کا فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ سفارتی پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کا ایک موقع ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان سے بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا ، علیمہ خان