واٹس گروپ سے نکالنے پر قتل

پشاور میں واٹس گروپ سے نکالنے پر ملزم نے فائرنگ کرکے ایڈمن کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: صوبائی دارلحکومت پشاور میں واٹس گروپ سے نکالنے پر ملزم نے فائرنگ کرکے ایڈمن کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقہ ریگی سفید سنگ میں پیش آیا جہاں ملزم نے واٹس گروپ سے ہٹانے پر طیش گروپ ایڈمن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس کے مطابق واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کے معاملے پرشہری کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق گروپ سے نکالنے پر جھگڑا ہوا، راضی نامہ کیلئے جا رہے تھے کہ ملزم نے راستے میں فائرنگ کردی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا عید کےبعدحکومت مخالف تحریک چلانےکا عندیہ