ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ افغان کالونی میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ فقیر آباد کی حدود افغان کالونی میں پیش آیا جہاں انڈے لڑانے کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حمزہ ولد شکیل کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں زخمیوں مجیب الرحمن ولد حفیظ گل اور تکیہ الرحمن ولد عبدالحافظ شامل ہیں ۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
