ریڈزون کے داخلی و خارجی راستے

اسلام آباد: ریڈزون کے داخلی و خارجی راستے بند، ٹریفک پلان جاری

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بار پھر ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کو 2 مقامات سے تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے، اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایکسپریس چوک اور سرینہ ہوٹل کے داخلی و خارجی راستے عارضی طور پر بند رہیں گے، جبکہ یہ بندش عارضی طور پر کی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس دوران ٹریفک کے لیے نادرا، میریٹ اور مارگلہ روڈ استعمال کیے جا سکتے ہیں، جبکہ دوسری طرف کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والوں کو سیونتھ ایونیو کا روٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈزون کے داخلی و خارجی راستے بند ہونے اور متبادل ٹریفک روٹس کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ یاد رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بار پھر ریڈزون کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کو 2 مقامات سے تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا