ویب ڈیسک: وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ، ورلڈ ویمنز ڈے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے دنیا بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، جہاں خواتین کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل سمیت تاریخ میں خواتین کے کردار کے حوالے سے احاطہ کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے شعر و شاعری کے پروگرام بھی منعقد کئے جا رہے ہیں، وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ، ورلڈ ویمنز ڈے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج منایا جارہا ہے۔
تاریخ کے اوراق پر نظر دوڑانے سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں، پاکستانی خواتین بھی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں اور ہر شعبہ زندگی میں اپنا لوہا منوا کر دوسری خواتین کیلئے بھی راہیں ہموار کررہی ہیں۔
ان کے کردار، عزم اور ہمت کی جہاں دنیا بھر معترف ہے وہیں ان خواتین کے بارے میں دین اسلام میں کئِی احکامات ہیں، ان کی وراثت میں حصہ سے لے کر متعدد حقوق کے حوالے سے احکامات موجود ہیں۔
