مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے

ماہ صیام کا تقدس پامال، مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: ماہ صیام کا تقدس پامال، اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہر کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
اسرائیلی ویراعظم نے سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دیتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی، اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے عائد کی جانے والے نئی دیگر پابندیوں کے تحت 55 سال سے کم عمر مرد اور 50 سال سے کم عمر خواتین مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔
صیہونی پابندیوں کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت ہوگی، تاہم اس کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مغربی کنارے سے محدود تعداد میں نمازی مسجد اقصیٰ میں جا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی کم قیمتوں کا فائدہ بجلی صارفین کودینے کی منظوری