ویب ڈیسک: مثبت بیانات کے بعد امریکی ایجنسیوں نے قومی سلامتی کا خطرہ قرار دےکر پاکستانی شہری امریکا سے بے دخل کر دیا گیا، امریکی امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ نے 56سالہ سید رضوی کو قومی سلامتی کا ترجیحی خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکا سے بے دخل کیا۔
سید رضوی غیر قانونی طور پر ڈالاس اور ٹیکساس میں مقیم تھے، انہیں 31 جنوری کو ایک معمول کے ٹریفک سٹاپ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور 24 جنوری کو امیگریشن جج نے ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔
سید رضوی 20 ستمبر 2017کو نیویارک کے پورٹ آف انٹری سے قانونی طور پر امریکا داخل ہوئے تھے، لیکن انہوں نے داخلے کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔ یاد رہے کہ امریکی ایجنسیوں نے قومی سلامتی کا خطرہ قرار دےکر پاکستانی شہری امریکا سے بے دخل کر دیا گیا.
