حماس کے حامی طلبہ کے ویزے

امریکہ: حماس کے حامی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ٹرمپ انتظامیہ کھل کر حماس کی مخالفت کرنے لگی، موجودہ امریکی صدر کے منصب اقتدار سنبھالنے کے بعد حماس کے حامی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم چیک کر کے ان کے ویزے منسوخ کئے جائِیں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے حماس کی حمایت کرنیوالے طلبہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کا گڑھ کولمبیا یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالر کی وفاقی گرانٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا الزام ہے کہ یونیورسٹی یہودی طالب علموں کو ہراساں کیے جانے سے روکنے میں ناکام رہی اور یہ گرانٹ کی منسوخی کا پہلا راؤنڈ ہے۔ یاد رہے کولمبیا یونیورسٹی میں پچھلے برس ہونے والے مظاہرے امریکا کی مختلف جامعات میں پھیل گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں‌1اعشاریہ3 ارب ڈالرملیں گے،آئی ایم ایف