ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکوں میں اضافہ دیکھا جانے لگا ہے، اس سلسلے میں ایک ہفتے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ کوئٹہ کے سول ہسپتال کے برن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر نے بھی سوئی گیس دھماکوں کے زخمیوں کی تعدا د میں اضافے پر خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ پچھلے 48گھنٹوں کے دوران 37 زخمی افراد ہسپتال لائے گئے۔
ان کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ہسپتال میں داخل بیشتر زخمی 90 فیصد جھلسے ہوئے ہیں، زخمیوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث سول ہسپتال کے برن وارڈ میں مزید مریضوں کیلئے گنجائش کم رہ گئی ہے۔ برن وارڈ انچارج ڈاکٹر منظور نے اس سلسلے میں مزید بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران سوئی گیس لیکج دھماکوں میں 105افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں 8 اموات واقعہ ہو چکی ہیں۔ یاد رہے کہ کوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکوں میں اضافہ دیکھا جانے لگا ہے۔
