Rain

خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کاسلسلہ شروع ہو نےکا امکان

پشاور: محکمہ موسمیات کے مطابق ‎خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں پری مون سون بارشوں کاسلسلہ شروع ہونےکا امکان،بارشوں کا سلسلہ جمعہ کے روز تک جاری رہنے کا امکان،پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا، ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بارشوں اور تیزہواؤں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی،چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی،پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہےعوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن  1700پر دیں۔

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان