مردان میں فائرنگ سے 3 بھائی

مردان میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق، ایک شدید زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق طورو قاسم میرہ کڑپندی میں گولی لگنے سے 3 بھائی جاں بحق جبکہ ایک بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی لاشوں کو طورو ہسپتال منتقل کر دیا۔
واقعے میں دو بچے بھِی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، مردان میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق ہوئے ہیں جن کی شناخت 40 سالہ مرزا خان، 45 سالہ جمال شاہ اور 58 سالہ ظاہر شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ کوئٹہ میں شہداء لواحقین کو فی کس 52لاکھ روپے دینےکااعلان