خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی عدم

خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی عدم نمائندگی افسوسناک ہے، بابر سلیم سواتی

ویب ڈیسک: سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی عدم نمائندگی افسوسناک ہے، الیکشن کمیشن خواتین کو ان کے آئینی حقوق سے محروم رکھ رہا ہے۔
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی عدم نمائندگی افسوسناک ہے، اس موقع پر انہوں ںے الیکشن کمیشن سے فوری فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی سیاسی شمولیت کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی، مخصوص نشستوں پر تاخیر جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن خواتین کی مخصوص نشستوں پر فوری فیصلہ کرے، تاکہ ان کی مزید حق تلفی نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: نجی تعلیمی اداروں کے امتحانی مراکز سرکاری اداروں میں منتقلی کافیصلہ