امریکا میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے

امریکا میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے 15سال بعد سزائے موت دیدی گئی

ویب ڈیسک: امریکا میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے 15سال بعد سزائے موت دیدی گئی، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ سزا قیدی نے خود چنی ، حالانکہ اس کے سامنے دیگر طریقے سے سزائے موت کے طریقے بھی رکھے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں بیس بال بیٹ سے گرل فرینڈز کے والدین کو قتل کرنے والے 67 سالہ شخص کو سزائے موت دیدی گئی، تاہم اس موقع پر غور طلب بات ہے کہ اس قیدی کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سزائے موت کے اس طریقے کو قیدی بریڈ سگمون نے الیکٹرک چیئر یا انجیکشن کے ذریعے موت پر ترجیح دیتے ہوئے خود چنا، بریڈ سگمون نے گرل فرینڈ کو اغوا کرنے کے لیے 2001 میں ڈیوڈ اور گلیڈیز لارک کو ان کے گھر میں قتل کیا تھا۔
پولیس کو اس قاتل نے خود بتایا کہ اس کا ویک اینڈ پر لے جا کر خود کو اور گرل فرینڈ کو مار دینے کا منصوبہ تھا، تاہم سگمون کے وکیل نے کہا کہ اس نے فائرنگ سکواڈ سے موت اس لیے چنی کیونکہ الیکٹرک چیئر اسے زندہ جلا دیتی اور انجیکشن سے مرنا بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتا۔
یاد رہے کہ امریکا میں فائرنگ سکواڈ کے ذریعے 15سال بعد سزائے موت کسی قیدی کو دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید