ہسپتال کی بجلی منقطع

ہنگو: بل کی عدم ادائیگی پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بجلی منقطع، مریض پریشان

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو میں بل کی عدم ادائیگی پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بجلی منقطع کر دی گئی، جس کی وجہ سے موبائل ٹارچ سے مریض کا علاج کیا گیا۔ پیسکو نے کئی ماہ سے بل کی عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو کی بجلی منقطع کر دی۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہنگو کا کہنا ہے ہر ماہ اپنا بل جمع کراتے ہیں لیکن اس کے باوجود پیسکو نے بغیر نوٹس کے بجلی لائن منقطع کر دی، رات کو بجلی منقطع ہونے سے موبائل ٹارچ کی مدد سے مریض کا علاج کیا گیا۔
ایس ڈی او پیسکو نے کہا کہ ہسپتال پر 3 ماہ کے بقایا جات ہیں اور ٹھوس جواب نہ ملنے پر انقطاع کنکشن کیا گیا ہے، تاہم فی الحال ہسپتال کی بجلی بحال ہے۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق