EbRvL92WoAILvmE

ایک پرامن، مستحکم اورخوشحال افغانستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے- اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کی ملاقات۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ پاک افغان تجارت کے باعث دونوں ملکوں کو فوائد حاصل ہونگے، پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتا ہے.

مزید پڑھیں:  غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے منصوبہ تیار ہے، نیتن یاہو

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ایک پرامن، مستحکم اورخوشحال افغانستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے.

محمد صادق خان نمائندہ خصوصی افغانستان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اپنے افعان بھائیوں کے لیے گہری محبت کے جذبات رکھتے ہیں۔ افغانستان خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے.

مزید پڑھیں:  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کے بہترین مواقع میسر ہیں جن سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں پارلیمانی سفارتکاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے،افعان شہریوں کے لیے میڈیکل تعلیم اور تجارت کے لیے ویزا کے اجراء کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں.