ویب ڈیسک: بارش برسانے والا ایک اورسسٹم انٹری دینے کو تیار، محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے کل سے ملک بھر میںبارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم اس بار بارش اس قدر شدید ہو سکتی ہے کہ اس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔
کل سے ملک بھر بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کی جانب سے پشاور، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظآہر کیا گیا ہے۔ 12 اور 13 مارچ کو پنجاب کے کئی اضلاع میں، اتوار کو بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بھی بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 9 مارچ سے ملک میں داخل ہوگا، اور اس کی بدولت 16 مارچ تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ میں بھی بارشوں کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاو، کوئٹہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا امکان بھی ہے، اس برساتی موسم کی بدولت خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ماہی گیروں، سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
یاد رہے محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے کل سے ملک بھر میںبارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم اس بار بارش اس قدر شدید ہو سکتی ہے کہ اس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔
