قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ

قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: لوئرکوہستان کے قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ تحصیل بنکڈ ابسار نالہ جیجال کے مقام پر پیش آیا، جہاں گلگت سے باجوڑ جانے والی فیلڈر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق ریسکیو1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ کر دی گئی، ریسکیو1122، پولیس اور مقامی لوگوں نے مل کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کو کھائی سے نکالا۔
ریسکیو ذرائع نے تبایا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے، اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بی ایچ یو جیجال منتقل کر دیا۔
قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی کو سیدو میڈیکل کمپلیکس سوات منتقل کر دیا گیا۔ زخمی کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی جبکہ جاں بحق افراد میں فضل قدیر خان، جنت سید اور رحمان خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی