خاتون کی نعش پانی سے نکال

مردان، خاتون کی نعش پانی سے نکال لی گئی

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا، اس دوران خاتون کی نعش پانی سے نکال لی گئی۔
رات سے جاری ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، مردان کے ڈوب پل کے قریب غوطہ خور ٹیم نے گہرے پانی سے خاتون کی لاش برآمد کر لی۔
اطلاعات کے مطابق متوفیہ زوجہ جمشید نے رات کو کلپانی پل سے پانی میں چھلانگ لگائی تھی۔ اس آپریشن کے دوران ریسکیو مردان اور نوشہرہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: خیبرپختونخوا کے سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا