ویب ڈیسک: پشاور میں مرغی کی فی کلو قیمت 506روپے تک پہنچ گئی،انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں مہنگائی پر کنٹرول کے دعوے ہوا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں زندہ مرغی کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت کو بھی پر لگے ہوئے ہیں،ایک روز قبل 481روپے کلو میں ملنے والی مرغی 25روپے کلو اضافے سے 506 روپے تک پہنچ گئی جبکہ مرغی کا گوشت 780 روپے سے بھی اوپر ہو گیا ہے ۔
تاجر وں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 90 فیصد مرغی پنجاب سے آتی ہے،پنجاب میں چوزے کا ریٹ کم نہیں ہورہا، جس کا اثر مرغی کی قیمت پر بھی پڑتا ہے۔
دوسری جانب مہنگائی کے مارے شہری دہائی دے رہے ہیں کہ قیمتیں ہیں کہ بڑھتی جارہی ہیں ،حکومت اور ادارے اسے روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے افسران عوامی نمائندوں کے ساتھ ملکر مسلسل مصروف ہیں۔
