ویب ڈیسک:حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ حماس کے سپورٹرز کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کئے جائیں گے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ حماس کے سپورٹرز کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ان کی اہلیہ امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلیل نے فلسطین کے لئے مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا، اسی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
