ویب ڈیسک: شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات طے ہو گئی ہے، اس دوران ملک کے اہم مسائل زیر بحث آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میں ملاقات طے ہوگئی۔ ملاقات آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔
شہباز شریف اور بلاول بھٹو میں آج ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت حکومتی امور کا جائزہ لیا جائے گا، دونوں جماعتوں کے دیرینہ مسائل بھی زیرغور آئیں گے۔
