مزید 67 پاکستانی ڈی پورٹ

چین اورسعودی عرب سمیت 8ممالک سے مزید 67 پاکستانی ڈی پورٹ

ویب ڈیسک: چین اور سعودی عرب سمیت 8 ممالک سے مزید 67 پاکستانی ڈی پورٹ کر دیئے گئے، ان میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چین اور سعودی عرب سمیت 8 ممالک سے مزید 67 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان میں سے 14 پاکستانیوں کو حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بھیک مانگنے، منشیات فروشی، کام سے مفرور، کفیل کے بغیر کام کرنے، زائد المیعاد قیامسمیت مختلف الزامات کے تحت 36 پاکستانیوں کو جبکہ قبرص میں ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی سمیت 3 دیگر تارکین وطن کو بے دخل کیا گیا۔
ترکیہ میں رہائشی پرمٹ منسوخ کرکے ایک، ملائیشیا میں ایک جبکہ امیگریشن پر انٹری سے انکار کرکے چین نے ایک پاکستانی کو واپس بھیج دیا، جبکہ عراق سے بھی 12 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات میں مختلف الزامات کی وجہ سے 10 پاکستانیوں کو جبکہ انہی جرائم کی روشنی میں کمبوڈیا سے بھی ایک پاکستانی کو بے دخل کر دیا گیا۔ یاد رہے چین اور سعودی عرب سمیت 8 ممالک سے مزید 67 پاکستانی ڈی پورٹ کر دیئے گئے، ان میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ارمڑ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا