ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں مجھے کامیابی ملی ، جبکہ میرے مقابلے میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل ہونے والی آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کی ڈیبیٹ کو اچھال کر خان کے حامیوں نے اپنے لیڈر کو خود ایکسپوز کر دیا، یونیورسٹی میں ایک نوجوان نے بانی پی ٹی آئی کی وکالت کی تھی، مجھے بھِ جواب میں اپنے خیالات کے اظہار کا موقع ملا، تو جیسے کرنی ویسے بھرنی میں نے بھی سب بیان کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی، جبکہ اس موقع پر 145 ووٹوں کے بدلے 184 ووٹوں سے مجھے کامیابی ملی۔
