خواتین 10تولہ زیورات

اسلام آباد ڈکیتی، خواتین 10تولہ زیورات و نقدی سے محروم

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ڈکیتی واردات کے دوران خواتین 10تولہ زیورات اور 20لاکھ نقدی سے محروم کر دی گئیں۔ یہ واقعہ وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں پیش آئِی، جہاں خواتین کے ساتھ مبینہ ہاتھا پائی کے دوران ان سے زیوارت اور نقدی چھین لی گئی۔
اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں اس واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کی ویڈیو بھِ وائرل ہو گئی ہے، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
درج ایف آئی آر کے مطابق مرکزی ملزم جمال نے 23 فروری کی رات ساتھیوں کے ہمراہ خواتین کو زدوکوب کیا اور خواتین سے 10تولہ زیوارت اور 20لاکھ نقدی چھینی لی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی ج انب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 23 فروری کا ہے جس پر مقدمہ درج ہوچکا ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے ملزم سے برآمدگی کی اور چالان مجاز عدالت میں پیش کرکے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مزار کی بے حرمتی کے بارے میں زیرگردش تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، محکمہ اوقاف