ویب ڈیسک: ایگریکلچر انکم ٹیکس کے حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک آفس میں صوبائی حکام، وزارت خزانہ اور ایف بی آر ممبران شریک ہیں، ان مذاکرات میں ایگریکلچر انکم ٹیکس کے علاوہ سورن ویلتھ فنڈز ایکٹ میں ترمیم اور ریگولیشنز پر بھی بات چیت شیڈول ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیاہے کہ گردشی قرضہ اور ٹیرف ریبیسنگ پر وزارت توانائی اور نیپرا حکام وفد سے بات چیت کریں گے۔ ماہرین ان مذاکرات کو انتہائی اہمیت کے حامل قرار دے رہے ہیں۔ اس ہفتے کے دوران آئی ایم ایف وفد مذاکرات میں نئی شرائط اور تجاویز دے گا، جبکہ شرائط اور تجاویز پر حامی بھرنے کی صورت میں ہی قرض کی اگلی قسط موصول ہو گی۔
