ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف 90کی دہائی میں میچ فکسنگ کا گڑھا مردہ دوبارہ نکالنے لگے، انہوں نے 90 کی دہائی میں میچ فکسنگ کے حوالے سے بڑا انکشافات کرنیکا اعلان کردیا۔
راشد لطیف نے کہا کہ کتاب لکھنا شروع کر دی ہے، 90 کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا، اپنی کتاب میں اس حوالے سے سب بتاؤں گا، فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟ اس دور میں کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟ یا د رہے کہ راشد لطیف 90کی دہائی میں میچ فکسنگ کا گڑھا مردہ دوبارہ نکالنے لگے، جس کے تمام انکشافات اپنی کتاب میں کرنے کا اعلان کر دیا۔
