ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں تحصیل ملازمین کا پانچ مہینوں کی بند تنخواہوں کیخلاف احتجاج، فی الفور ادائیگی کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل ملازمین نے پانچ مہینوں کی بند تنخواہوں کیخلاف احتجاج کیا، اس دوران انہوں نے ٹی ایم اے دفتر سے ڈی ایچ کیو ہسپتال تک احتجاجی واک کی۔
تحصیل ملازمین نے پانچ مہینوں کی بند تنخواہوں کیخلاف احتجاج اور واک ے دوران ٹی ایم او کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، اس موقع پر ملازمین نے فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔
