ویب ڈیسک: پاک افغان سرحد ی گزرگاہ طورخم پر جاری کشیدگی کے خاتمہ کے لئے پاک افغان گرینڈ قبائلی جرگہ کی پہلی نشست کامیاب رہی، اس دوران جرگہ ارکان 11مارچ تک دونوں ممالک کی فائر بندی پر متفق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق طورخم پر پاک افغان فورسز کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاک افغان گرینڈ قبائلی جرگہ کی پہلی نشست ہوئی، جس میں دونوں جانب سے 11 مارچ تک فائر بندی پر اتفاق کر لیا گیا، جبکہ متنازع حدود کے تعین پر اتفاق کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان نمائندوں کے جرگے کی نشست طورخم ٹرمینل میں ہوئی۔ افغان جرگہ قبائلی عمائدین، تاجروں سمیت 25 ارکان پر مشتمل ہے، جبکہ ضلع خیبر کی طرف سے جرگہ قبائلی عمائدین، علما اور تاجروں سمیت 40 ارکان پر مشتمل ہے۔
جرگہ عمائدین دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی پر متفق ہوگئے، اس دوران طورخم کے قریب متنازعہ حدود میں افغان تعمیراتی کام کا جائزہ لینے پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، متنازعہ حدود کے تعین پر اتفاق کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
جرگہ ممبران 11 مارچ کو افغان فورسز کی متنازعہ تعمیرات کا جائزہ لیں گے، سرحد کے متصل افغان فورسز کی تعمیرات کا تنازعہ حل ہونے کے بعد طورخم بارڈر کو کھول دیا جائے گا۔ یاد رہے پاک افغان سرحد ی گزرگاہ طورخم پر جاری کشیدگی کے خاتمہ کے لئے پاک افغان گرینڈ قبائلی جرگہ کی پہلی نشست کامیاب رہی، اس دوران جرگہ ارکان 11مارچ تک دونوں ممالک کی فائر بندی پر متفق ہو گئے۔
