گورنر فیصل کریم کنڈی کی

گورنر فیصل کریم کنڈی کی مشتاق احمد خان سے بھائی کی وفات پر تعزت

ویب ڈیسک: گورنر فیصل کریم کنڈی کی مشتاق احمد خان سے بھائی کی وفات پر تعزت، سابق سینیٹر و دیگر لواحقین سے بھی اظہار تعزیت کیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی شکیل احمد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر مشتاق احمد و دیگر لواحقین سے بھی گورنر فیصل کریم نے اظہار تعزیت کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے سابق سینیٹر مشتاق احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ پر انتہائی افسوس ہوا، آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، رکن قومی اسمبلی فتح اللہ خان میانخیل اور پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: نجی تعلیمی اداروں کے امتحانی مراکز سرکاری اداروں میں منتقلی کافیصلہ