ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ، کابینہ اجلاس کل منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیراعلی کرینگے، اس میں گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کےحوالے سے بات کی جائئے گی.
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل رات طلب کرلیا گیا، کابینہ کا 27واں اجلاس کل رات 09 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، کابینہ میں شامل 15 وزراء، 5 مشیر اور 12 معاون خصوصی کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بارے میںفیصلہ کل کابینہ اجلاس میں ہوگا۔
سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے کیے کابینہ اراکین کو دعوت نامے ارسال کر دیَے گئے ہیں، جبکہ اجلاس کا ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائےگا۔ ذرائع نے اس حوالے سے بھی بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے آسامیوں کی تخلیق پر لگی پابندی بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے فنڈز کی بھی منظوری دی جائے گی۔
