ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلع کرم متاثرین کی پریس کلب سے گورنر ہاؤس تک پرامن ریلی نکالی گئِی۔
مظاہرین نے بگن میں امن و امان کی خراب صورتحال کے خلاف نعرہ بازی کی، شرکاء نے کہا کہ 22 نومبر کو بگن پر لشکر کشی کی گئی، لوگوں پر ظلم کے پہاڑتوڑے گئے۔
ریلی شرکاء نے مزید کہا کہ بگن حملے میں دہشتگردوں کو سزا ملی نا ہی متاثرین کو انصاف ملا، تاہم 17 فروری کو کانوائے پر حملے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
