Ali zafar

علی ظفر کی سوشانت سنگھ کے ساتھ تصویر وائرل

ویب ڈیسک : پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر کی بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کے ساتھ یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 34 سالہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے اچانک انتقال سے ان کے خاندان اورفلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، رواں ماہ 14جون  کو خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار کی یاد میں جہاں بالی ووڈ فنکار اور اُن کے دیگر دوست اداکار ان کے ساتھ گزارے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں تو وہیں پاکستان کے معروف  گلوکار علی ظفر نے بھی سوشانت سنگھ کے ساتھ اپنی ایک  تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن