چینی کی قیمت

چینی کی قیمت کنٹرول نہ ہوسکی ،فی کلو 170روپے سے متجاوز

ویب ڈیسک: ملک میں چینی کی قیمت کنٹرول نہ ہوسکی ، فی کلو چینی کی قیمت 170روپے سے متجاوز کر گئی ۔
ذرائع کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں چینی 170 سے 180 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا فی کلو ریٹ 160 روپے سے زائد تک پہنچ گیا ہے ۔
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی کا 50 کلو کا تھیلا 8300 روپے کا ہوگیا،جس کے بعد چینی کی قیمت ہول سیل ریٹ پر 166 روپے کلو ہوگئی ،اوپن مارکیٹ میں فی کلو قیمت 170 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  محمود خلیل کی گرفتاری پر مظاہرین کا شدید احتجاج، متعدد گرفتار