پیٹرولیم مصنوعات

عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے 15مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر کمی کی جاسکتی ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قیمتوں کا حتمی اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا۔
واضح رہے یکم مارچ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، موٹرکار نہر میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق