ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ صدرِ پاکستان کا خطاب آئین کی ضرورت ہے، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی نہیں ہونی چاہئے تھی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت صدر مملکت کی جانب سے دیئے گئے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی نہیں ہونی چاہئے تھی مگر یہ پی ٹی آئی کی روایت بن چکی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات تو کبھی ہوئے ہی نہیں تھے، میں تو پہلے بھی کہہ رہا تھا مذاکرات نہیں ہو رہے ، لوگ مانتے ہی نہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اگر ہزاروں کی تعداد میں طالبان کو نہ لاتے تو آج دہشت گردی ختم ہو چکی ہوتی۔
