ویب ڈیسک: چارسدہ میں افطاری سے چند منٹ پہلے خون کی ہولی کھیلی گئی ،فائرنگ کے تبادلے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ ترناب تھانہ کی حدود میں فطاری سے چند منٹ پہلے خون کی ہولی کھیل گئی جہاں ذوالفقار عرف ذلفی ایڈووکیٹ اور خشتہ گل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں دونوں فریقین سے5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں فریق اول سے صفدر خان اور حضرت علی جبکہ فریق دوم سے زاہد ، رشین اور عاصم شامل ہیں ۔
لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیاوجہ تکرار دکان کے سامنے چارپائی رکھنے پر بتائی جارہی ہے ۔
