شام میں فوجی آپریشن ختم

شام میں فوجی آپریشن ختم، تمام اہم مقامات باغیوں سے آزاد کرا لئے گئے

ویب ڈیسک: باغیوں کی سرکوبی اور سرکاری تنصیبات کے واگزار کرانے میں کامیابی کے بعد شام میں فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا، اس دوران تمام اہم مقامات باغیوں سے آزاد کرا لئے گئے۔
معزول صدر بشارالاسد کے حامیوں کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران سیکڑوں ہلاکتیں بھی ہوئیں، شامی وزارت دفاع نے آپریشن مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان کا کہنا تھا کہ اہم سرکاری تنصیبات، عمارتوں اور مرکزی شاہراہوں کو باغیوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ ملک کو دوبارہ خانہ جنگی کی طرف دھکیلا نہیں جائے گا، ہم کسی صورت ملک دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یاد رہے کہ شام میں سکیورٹی فورسز اور سابق صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں 1300 سے زیادہ افراد مارے گئے۔
یاد رہے کہ باغیوں کی سرکوبی اور سرکاری تنصیبات کے واگزار کرانے میں کامیابی کے بعد شام میں فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا، اس دوران تمام اہم مقامات باغیوں سے آزاد کرا لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ ڈڈیوالا اور تھانہ پیزو پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام