91b1c017 9bdd 4884 bf25 886fe47de50e

برہنہ ویڈیو کا معاملہ: وزیراعلی خیبر پختونخوا کا پولیس اہلکاروں کو فوری معطل اور گرفتار کرنے کا حکم

پشاور: پولیس کی جانب سے نوجوان شہری کی برہنہ ویڈیو کا معاملہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے آئی جی کو طلب کر لیا ۔

ملاقات میں واقعہ پر وزیراعلی کو بریفنگ ۔ مشیر اطلاعت کچھ دیر بعد فیصلوں سے عوام کو آگاہ کرینگے۔

آئی جی سے شہری کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کے حوالے سے پوچھ گچھ، آئی جی پی کو واقعے میں ملوثتمام پولیس اہلکاروں کو فوری معطل اور گرفتار کرنے کا حکم،واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت.

مزید پڑھیں:  چینیوں کی گاڑی پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، علی امین گنڈاپور/ حاجی غلام علی

وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شہری کو مکمل انصاف دیا جائے گا، واقعے میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سخت سزا دی جائے گی، کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اگر کوئی مجرم بھی ہے تو اس کو سزا دینا عدالت کا کام ہے پولیس کا نہیں، زیادتی کے مرتکب اہلکاروں کو نشان عبرت بنائیں گے.

مزید پڑھیں:  9مئی کا واقعہ کرکے ہم پر الزام لگا دیا گیا،عمران خان