ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے 25 رہنماوں کی آج دوبارہ جے آئی ٹی میں طلبی، سوشل میڈیا ٹیم کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 رہنماوں کی آج دوبارہ جے آئی ٹی میں طلبی سمیت جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا ٹیم کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں۔ ان رہنماوں میں سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان، میاں اسلم اقبال، محمد حماد رضا، عون عباس، عالیہ حمزہ کے نام شامل ہیں۔
محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم شیخ، کنول شوزب، تیمور سلیم خان اور اسد قیصر، شاہ فرمان، آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، زلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے جے آئی ٹی نے 7 مارچ 2025 کو پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا، جن میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان کے علاوہ باقی افراد پیش نہیں ہوئے تھے۔
